20 جولائی 2014 - 13:53
صہیونی حکومت کے الشجاعیہ میں انسانیت سوز جرائم+تصاویر

صہیونی حکومت نے غزہ پٹی کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 70 فلسطنیوں کو شہید اور 400 کو زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت نے غزہ پٹی کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 70 فلسطنیوں کو شہید اور 400 کو زخمی کر دیا ہے۔
ذارئع کے مطابق صہیونی فوج نے عالمی ریڈ کراس ٹیم کو امداد رسانی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
ادھر آناٹولی نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج نے الشجاعیہ کے علاقے میں زمینی حملہ کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور لوگوں کی طرف سے ہوئی استقامت کے بعد وہ سڑکوں سے بھاگ گئے ہیں۔ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر چہ الشجاعیہ میں صہیونیوں کا فضائی حملہ اور لوگوں کا اس طرح قتل عام کیا جانا ایک بھیانک جرم ہے لیکن لوگوں کے مستحکم ارادے صہیونی حکومت کو شکست دے کر رہیں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ پر صہیونی حکومت کی فوج کے حملوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج غزہ کے مشرق میں الشجاعیہ کے علاقے میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران کی حکومت اور ملت ماضی کی مانند فلسطین کے عوام اور مزاحمت کے ساتھ کھڑی رہے گی اور صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہے گی۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے تاکید کی کہ مسلمان قومیں اور دنیا بھر کے تمام آزاد پسند عالمی یوم القدس کے موقع پر ملت فلسطین کے ساتھ ملکر، صہیونی حکومت کو نہ بھلانے والا سبق سیکھائیں گے۔ مرضیہ افخم نے اسی طرح ایک مرتبہ پھر فلسطین کے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت اور ان کو فوری طور پر رکوانے کے لئے علاقائی و عالمی اداروں کی بھاری ذمہ داریوں پر عمل درآمد کیئے جانے پر تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 13 دنوں میں غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 400 فلسطینی شہید اور 2700 زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲